Daily Hadith 

.*🌙 آج کی حدیث 🌙*


🔸حدیث نمبر 31:

 

 

*قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلّّمْ:

*بَشِّرُوْا وَلَا تُنَفِّرُوْا وَيَسِّرُوْا وَلَا تُعَسِّرُوْا. (رواه البخاري)*


🔹ترجمہ


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

*لوگوں کو بشارت سناو، نفرت نہ دلاو، نرمی کا معاملہ کرو، تنگی نہ کرو۔*

  

حوالہ۔ مشکوة المصابیح جلد نمبر2 باب ما علی الولاة من التیسیسر  صفحہ نمبر 96 مکتبہ البشری


♦وضاحت


مطلب یہ نہیں کہ آخرت کی ہولناکیوں سے آنکھ بند کرلی جائے۔ بلکہ لوگوں کو قریب کرنے کا ایک اصول بتایا ہے کہ پیار محبت سے جتنی گنجائش نکل سکے اتنا ہی ان کو معاملہ بیان کرو۔ دین میں اتنی سختی نا بیان کرو کے دوسرا شخص متنفر ہوجائے۔ لیکن اس بات کا لحاظ بھی رہے کہ نرمی کے چکر میں دین ہی نا بدل دیا جائے۔

واللہ اعلم

Advertisements

Daily Sunnah 

*🌙آج کی سنت 🌙*



´ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اذان اور اقامت کے درمیان ہلکی ہلکی دو رکعتیں پڑھتے تھے۔


Sunnan Nisai 1769

#dailysunnah

Daily Hadith 

.*🌙   آج کی حدیث 🌙*


🔸حدیث نمبر 30:

 

قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم:


 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: 

*ليسَ منَّا من خبَّبَ امرأةً علَى زوجِها أو عبدًا علَى سيِّدِه. اوکماقال《رواہ أبو داود*


🔹 ترجمہ


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

*وہ شخص ہم میں سے نہیں جو کسی عورت کو اس کے خاوند کے خلاف یا کسی غلام کو اس کے آقا کے خلاف بھڑکا دے۔*

  


حوالہ۔ مشکوة المصابیح جلد نمبر2 باب عشرةالنساء وما لکل واحدة من الحقوق  صفحہ نمبر 27مکتبہ البشری


♦وضاحت


غلام و باندی وغیرہ کا رواج تو اس دور میں نہیں البتہ بیویوں کو بدظن کرنا بہت عام بات ہے۔ کبھی میکے والے شوہر کی برائیاں کر رہے ہوتے ہیں کبھی دوستیں تو کبھی ناجائز روابط والے عاشق۔ مزے سے بھڑکیاں مار دیتے ہیں کہ تمہارا شوہر تو تم کو صرف 10 ہزار دیتا ہے ماہانہ۔ میں ہوتا تو 50 ہزار دیتا۔ تمہارا شوہر تو بہت ہی ظالم ہے میں ہوتا تو اف نا کرنے دیتا۔ تمہارے شوہر کو تو محبت ہی نہیں تم سے۔ میں ہوتا تو پلکیں بچھا دیتا۔ خود چاہے اپنی بیوی پر فرعون بنے ہوئے ہوں دوسروں کی بیویوں کو لاڈ پیار دکھاتے رہتے ہیں اور پتا نہیں کیا کیا بھڑکیاں مار کر عورت کا دل اسکے شوہر سے ہٹا دیتے ہیں پھر جو بدکاری کا دروازہ کھلتا ہے تو  ندامت اور افسوس پر ہی بند ہوتا ہے۔ اور ہماری معصوم لڑکیاں بھی اتنی بےوقوف ہیں کہ گھر میں ملی ہزاروں نعمتیں اور حلال راستوں کو چھوڑ کر حرام پر لپکتی ہیں جسکا کوئی حاصل نہیں۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے کہ جو لوگ فحاشی پھیلانے کو پسند کرتے ہیں ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ اور زیر بحث حدیث مبارکہ میں تو واضح اعلان لاتعلقی ہے کہ جو ایسی خباثت دکھائے وہ ہم میں سے ہے ہی نہیں۔

واللہ اعلم

Daily Sunnah

.*🌙آج کی سنت 🌙*


 آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا : ” جس نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی وہ سب سے افضل ہے ، اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی تو اسے کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز کا آدھا ثواب ملے گا ، اور جس نے لیٹ کر نماز پڑھی تو اسے بیٹھ کر پڑھنے والے کے آدھا ملے گا۔


Sunnan Nisai 1660

#dailysunnah

Daily Hadith 

.*🌙 آج کی حدیث 🌙*


*بسم الله الرحمن الرحيم*


🔸 *حدیث نمبر 29:*

 

*قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم:*


 قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: *«لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُرَوِّعَ مُسْلِمًا».*


🔹 *ترجمہ*


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

*کسی مسلمان کے لئے یہ بات حلال نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو ڈرائے۔* 

  


*حوالہ۔* مشکوة المصابیح جلد نمبر2 *باب  قتل اھل الردة والسعاة بالفساد*  صفحہ نمبر *70* *مکتبہ البشری*


♦ *_وضاحت_*


اس ڈرانے میں وہ تمام باتیں شامل ہیں جس میں ہم عموما جھوٹ کی ملاوٹ بھی کردیتے ہیں۔ جیسے خود میں نے سنا یکم اپریل کو ایک صاحب نے اپنے ماموں کے بارے میں مشہور کردیا کے روڈ حادثے کی وجہ سے وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔ پورا خاندان پریشان ہوکر جمع ہوگیا تو فرما دیا اپریل فول تھا۔ بعض لوگ ایسے الٹے سیدھے میسج کر کے ڈرا دیتے ہیں، فضول ویڈیوز بھیج کر ڈرا دیتے ہیں بہت سے لوگ بچوں کو اچانک چیخ کر ماسک پہن کر یا کسی بھی طرح سے ڈرا دیتے ہیں۔ یاد رکھئیے حدیث مبارکہ کی روشنی میں کسی مسلمان کو ڈرا دینا حرام ہے۔ 

واللہ اعلم۔

Daily Sunnah 

.*💫 آج کی سنت 💫*


پس اے لوگو! اپنے گھروں میں یہ (نفل) نماز پڑھو کیونکہ فرض نماز کے سوا انسان کی سب سے افضل نماز اس کے گھر میں ہے۔


Sahih Bukhari 7290

#dailysunnah

Daily Hadith 

.*🌙آج کی حدیث🌙*


 بسم الله الرحمن الرحيم


🔸حدیث نمبر 28:

 

قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم:


  *«لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ جَسَدٌ غُذِّيَ بِالْحَرَامِ»*


🔹ترجمہ


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

*وہ بدن جنت میں داخل نہ ہوگا جس کی حرام غذا سے پرورش کی گئی ہو۔* 

  


حوالہ۔ مشکوة المصابیح جلد نمبر1 باب الکسب وطلب الحلال  صفحہ نمبر 248 مکتبہ رحمانیہ


♦وضاحت


اپنے اموال کو حرام آمیزش سے پاک رکھیں۔ ورنہ کل قیامت میں رسوائی مقدر ہونے کے امکانات قوی ہیں۔ ایک اور حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جس شخص کا کھانا پینا پہننا حرام ہو اسکی دعائیں قبول نہیں ہوتیں۔ گویا اگر اپنی دعاوں میں اثر ڈالنا ہے تو حرام کی کمائی سے توبہ کرنی ہوگی۔

واللہ اعلم

Daily Sunnah 

….*💫 آج کی سنت 💫*


  عبداللہ مزنی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو “ ، پھر فرمایا : ” مغرب سے پہلے دو رکعتیں پڑھو جس کا جی چاہے “ ، یہ اس اندیشے سے فرمایا کہ لوگ اس کو (راتب) سنت نہ بنا لیں۔


Sunan Abi Dawud 1281

#dailysunnah

Daily Hadith


*🌙آج کی حدیث 🌙*


🔸حدیث نمبر 26:


قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم:


 «يَتْبَعُ الْمَيِّتَ ثَلاَثَةٌ فَيَرْجِعُ اثْنَانِ، وَيَبْقَى مَعَهُ وَاحِدٌ يَتْبَعُهُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَعَمَلُهُ، فَيَرْجِعُ أَهْلُهُ وَمَالُهُ وَيَبْقَى عَمَلُهُ» 


🔹ترجمہ


نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مردے کے ساتھ قبر تک تین چیزیں جاتی ہیں ان میں سے دو چیزیں واپس آجاتی ہیں اور اس کے ساتھ ایک چیز باقی رہ جاتی ہے،اس کے ساتھ اس کے رشتہ دار اس کا مال اور اس کا عمل جاتا ہے پس رشتہ دار اور اس کا مال واپس آجاتے ہیں اور اس کے ساتھ اس کا عمل باقی رہ جاتا ہے۔ 

 

 


حوالہ مشکوة المصابیح جلد نمبر2 کتاب الرقاق  صفحہ نمبر 294  مکتبہ البشری

Daily Sunnah


*💫آج کی سنت 💫*


آپ ﷺ نے کہا : ہر روز صبح ہوتے ہی تم میں سے ہر شخص کے جوڑ پر ایک صدقہ ہے ، تو اس کے لیے ہر نماز کے بدلہ ایک صدقہ (کا ثواب) ہے ، ہر روزہ کے بدلہ ایک صدقہ (کا ثواب) ہے ، ہر حج ایک صدقہ ہے ، اور ہر تسبیح ایک صدقہ ہے ، ہر تکبیر ایک صدقہ ہے ، اور ہر تحمید ایک صدقہ ہے ، اس طرح رسول اللہ ﷺ نے ان نیک اعمال کا شمار کیا پھر فرمایا : ” ان سب سے تمہیں بس چاشت کی دو رکعتیں کافی ہیں “.


Sunan Abi Dawud 1286

#dailysunnah